پاکستان
وزیراعظم کا پاکستان کو 2050 تک بڑی عالمی معیشت بنانے کا ویژن قابلِ ستائش ہے، صدر لاہور چیمبر آف کامرس
لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے وزیراعظم شہباز شریف کے پاکستان کو 2050 تک دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معدنی وسائل کی مقامی پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ ملکی معیشت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خام معدنیات برآمد کرنے کے بجائے ملک میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ضروری ہے، جس سے صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ریکوڈک جیسے منصوبوں کو معاون صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے، پالیسیوں میں تسلسل، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔
علی حسام اصغر نے کہا کہ 2050 کے معاشی اہداف کے حصول کے لیے برآمدات پر مبنی ترقی، صنعتی توسیع، سرمایہ کاری اور معاشی تنوع کو قومی حکمت عملی کا حصہ بنانا ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

