پاکستان
FGEHA الاٹیز کے لیے خوشخبری: ایک کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرضہ سہولت کے لیے پالیسی سازی کا آغاز
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے زیر صدارت ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال سمیت ادارے کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہاؤسنگ اتھارٹی کے الاٹیز کو ہاؤسنگ منصوبوں میں مزید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ہدایت کی کہ وزیرِاعظم پاکستان کے "اپنا گھر اسکیم” کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے ہاؤسنگ قرضے کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ الاٹیز کو مستفید کرنے کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی اور مختلف کمرشل بینکوں کے مابین ایک جامع اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جائےاور خاص طور پر ریٹائرڈ الاٹیز کے لیے بھی پالیسی بنائی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ مجوزہ پالیسی میں قرضہ جات کے حصول کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ الاٹیز کم مالی بوجھ کے ساتھ اپنے گھروں کی تعمیر اور ملکیت کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔
مجوزہ نظام کے مطابق بینک الاٹیز کی جانب سے مطلوبہ ادائیگیاں کرے گا جبکہ الاٹیز بعد ازاں آسان اقساط میں بینک کو ادائیگیاں کرتے رہیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ہاؤسنگ سکیموں میں شامل افراد کو مالی سہولت فراہم کرنا اور ان کے لیے گھروں کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔
اس کے علاوہ، سیکریٹری ہاؤ سنگ اینڈ ور کس نے ہاوسنگ اتھارٹی کے تمام جاری منصوبوں کے سربراہان سے انفرادی طور پر منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی طلب کی۔ انہوں نے مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سرگرمیوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ الاٹیز کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔
انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور الاٹیز کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی عوامی خدمت، شفافیت اور بروقت تکمیلِ منصوبہ جات کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ہاؤسنگ سیکٹر میں مزید بہتری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال اور ان کی ٹیم کی جانب سے مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور مختلف انتظامی چیلنجز کے باوجود ادارے کی قیادت منصوبوں کی بروقت تکمیل اور الاٹیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور متحرک انداز میں کام کر رہی ہے۔
سیکرٹری ہاوسنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی قیادت میں ادارہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے ہاؤ سنگ سیکٹر میں ایک مثالی کردار ادا کرے گا اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

