پاکستان
وزیر اعظم کا دورہ امام بارگاہ، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امدادکا اعلان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔ اور دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ اور ہم سب کے دل دکھی ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور پوری قوم نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے نوجوان عون عباس کی قربانی اور بہادری کو سنہرے حروف میں یاد رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
شہباز شریف نے مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کی ناپاک سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ شہداء کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 30 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ افواج پاکستان سمیت تمام سیکیورٹی ادارے ملکی تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

