پاکستان
ایران کے ساتھ ہیں، کوئی تفرقہ بازی نہیں، مفتی منیب الرحمان
سرگودھا (صداے سچ نیوز) تنظیم المدارس کے صدر اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کا کردار مثالی ہے، ایران کے ساتھ ہیں اور اس میں کسی قسم کی تفرقہ بازی نہیں ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ دنیا میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تو نیٹو کے بھی بخیے ادھیڑ دیے ہیں۔
مفتی منیب الرحمان نے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی محنت ان شاء اللّٰہ رنگ لائے گی اور اس سے پاکستان کا عالمی مقام مزید بلند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کا کردار نمایاں اور مثالی ہے۔
پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے مفتی منیب نے زور دیا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کو ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ملکوں کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے ہوں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

