Connect with us

پاکستان

کلرکہار پریس کلب میں یومِ قائد کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد

Quaid Day Celebration in Kallar Kahar Press Club

کلرکہار(نمائندہ صدائےسچ) یومِ قائد کے موقع پر تحصیل پریس کلب کلرکہار میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کیک کاٹا گیا اور بابائے قوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یومِ قائد کے موقع پر ہر سال کی طرح تحصیل پریس کلب میں منعقدہ پروقار تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار چوہدری محمد افضال، چیف آفیسر ایم سی کلرکہار محمد یاسر قیوم اورمنیجر صاف ستھرا پنجاب تحصیل کلرکہار محمد شاہد خان تھے۔

تقریب میں پہنچنے پر صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان، سیکرٹری جنرل ایم رحمن اور سیکرٹری انفارمیشن خلیل احمد شاکر و دیگر ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شخصیت کی تابکاری، قوم کی بیداری

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار نے کہا کہ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے احسانات کبھی نہیں اتار سکتی، ہمیں ان کے دلائے ہوئے خوبصورت تحفے کی قدر کرنی چاہیے۔

تقریب میں سرپرست اعلی ملک عبدالقدیر اعوان، نائب صدر عبدالرشید سانول، سینئر نائب صدر شہزادہ عبدالکریم، فنانس سیکرٹری راجا قمر عباس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد عرفان، رابطہ سیکرٹری ملک رفیق انمول، جوائنٹ سیکرٹری ملک اسرار چلہ، ایگزیکٹو ممبر ملک عرفان شاہد اور پریس فوٹو گرافر سید معظم عسکری اور سماجی و کاروباری شخصیت ملک تصدق الحسن شامل تھے۔

شرکاء نے قائد اعظمؒ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور نظم پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، پریس کلب کی جانب سے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

middle-east-tensions middle-east-tensions
پاکستان1 گھنٹہ ago

مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کا کردار، آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر آج ایوان صدر میں...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

کرپشن الزامات، اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر مزید وضاحت طلب کرلی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست...

gold4 gold4
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ عالمی...

sohail afridi sohail afridi
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان ریلیز فورس منصوبہ ختم، پی ٹی آئی کے سخت گیر عناصر کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے "عمران خان ریلیز فورس” بنانے کی مجوزہ منصوبہ...

israeli forces israeli forces
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو کارروائیوں میں شدت لانے کا حکم

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔ عرب...

mujtaba khanenie mujtaba khanenie
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگ میں عراقی عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر

تہران (صداۓ سچ نیوز) نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عراقی عوام کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف...

roofs-collapsed roofs-collapsed
پاکستان2 گھنٹے ago

بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 40 زخمی

بنوں (صداۓ سچ نیوز) بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی۔ کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں ۔ چھتیں گرنے سے...

Israeli Army Chief Israeli Army Chief
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی چینل کی ٹیم پر حملہ، اسرائیلی آرمی چیف نے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے ایکشن لیتے...

American bases American bases
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز پیش

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو فوجی اڈے قائم...

lebnon lebnon
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یواین امن دستوں کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی جاں بحق،3 زخمی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ادچیت القصیر...

Trending