پاکستان
ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت، ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر
اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت کے باعث ملک بھر میں تشخیصی نظام متاثر ہوگیا۔
وزارتِ صحت نے کٹس کی کمی کے باعث ہنگامی پابندیاں نافذ کردیں، ملک بھرمیں جدید ٹی بی ٹیسٹ فوری طور پر محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کٹس کی قلت سے ٹی بی کی بروقت تشخیص متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کٹس ختم ہونے کے خدشے پرجین ایکسپرٹ ٹیسٹ کا استعمال کم کردیا گیا، ہرمشتبہ مریض کا جین ایکسپرٹ ٹیسٹ اب دستیاب نہیں ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں مریضوں کو پرانے طریقۂ تشخیص پرمنتقل کردیا گیا
صرف انتہائی ضروری کیسز میں جدید ٹیسٹ کی اجازت دی جائے گی، ملک بھر کے اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو محدود استعمال کی ہدایت کردی گئی۔ صرف مخصوص اور سنگین مریضوں کے لیے جدید ٹیسٹ کی سہولت برقرار رہے گی۔ بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے جین ایکسپرٹ ٹیسٹ کی سہولت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دی
وزارتِ صحت نے کارٹریجز بچانے کیلئے سخت نگرانی کا حکم دے دیا، صوبائی ٹی بی پروگرامز کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی۔ ٹی بی کے تصدیق شدہ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر جین ایکسپرٹ ٹیسٹ دیا جائے گا، ایچ آئی وی کے ساتھ ٹی بی کے مریضوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

