پاکستان
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سید حسین رضا زیدی کو ایڈیشنل سیکرٹری ترقی پانے پر مبارکباد
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سید حسین رضا زیدی کو گریڈ 21 میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سید حسین رضا زیدی کے مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سردار ایاز صادق نے سید حسین رضا زیدی کی طویل اور شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی ان کی محنت، قابلیت اور ادارے کے ساتھ وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسین رضا زیدی جیسے باصلاحیت اور فرض شناس افسران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اثاثہ ہیں، اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔
سید حسین رضا زیدی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ملنے والی اس حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارلیمانی امور کی بہتری اور ادارے کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

