Connect with us

پاکستان

پاپین راولپنڈی، سالانہ مجلسِ عزا و ماتمی جلوس بسلسلہ شہادت امام حسینؑ 13 اور 14 محرم کو برآمد ہوگا

jaloos aza

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) راولپنڈی کے علاقے پاپین نزد جوڑیاں میں سالانہ مجلسِ عزا و ماتمی جلوس بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد 13 اور 14 محرم الحرام کو کیا جائے گا۔ مجلس عزا و ماتمی جلوس زیر انتظام انجمن غلامانِ عباس، پاپین سالار زوار ملک یاسر عباس جعفری منعقد کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 محرم الحرام کو ماتمی جلوس بعد از مجلس عزا امام بارگاہ قصر شبیر سے صبح 10 بجے برآمد ہوگا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بوقت مغرب امام بارگاہ قصر حسینیہ میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ 14 محرم الحرام کو مجلس عزا کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

مجلس عزا سے سید نجم الحسن شیرازی آف بھلوال، ذاکر آل محمد اسرار رضا آف راولپنڈی، ذاکر انتظار مہدی آف جوہر آباد، مولانا اسحاق حسین ترابی آف جھنگ، مولانا مقصود رضا عابد آف چکوال، علامہ جعفر حسین شاہ، سوگاہ سیداں، زاہد سالک آف لیہ، علامہ غلام حسین علوی آف ڈہوک اڈرانہ، ذاکر اہلبیت سید شجاعت عباس کاظمی آف گاہی سیداں، ذاکر مدثر حسین کرمال آف چکوال، سید طاہر عباس ہمدانی آف چک بیلی خان و دیگر معروف ذاکرین، علمائے کرام ذکر محمد و آل محمد کریں گے۔

سالانہ ماتمی جلوس و مجلس عزا میں ماتمی سنگت کاروان شاہ چن چراغ، راولپنڈی سالار سید جون علی کاظمی، کاروان بیمار کربلا سالار سید قوسین عباس ہمدانی، ماتمی سنگت لشکر امام مہدی سالار سعادت حسین کاظمی، مرکزی ماتمی کاروان شہزادہ علی اصغر سالار زوار غلام عمران، تصور عباس ، مرکزی ماتمی دستہ سید سخی شاہ زمان موتیاں والی سرکار سالار سید حبدار حسین شاہ، ماتمی سنگت کف عباس، چک بیلی خان سالار طلعت عباس، ماتمی سنگت سپاہ علی اکبر، کڑاہی، ماتمی سنگت وفا ذوالجناح سالار اسد عباس، ماتمی سنگت غلامان عباس سالار راجہ اکرام، ماتمی سنگت دعائے زہرا، پاپین سالار زوار ملک یاسر ماتمداری کریں گی جبکہ ولایت علی سید اڈا پارٹی، انجمن سجادیہ سید اڈا نوحہ خوانی کریں گی۔

منتظمین نے تمام اہل اسلام سے بروقت شرکت کی اپیل کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان3 گھنٹے ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

پاکستان4 گھنٹے ago

عہدہ نہیں، کردار: اچھی گورننس کا ایک نمونہ

تحریر: نثار حسین اچھی گورننس بڑے دعووں، پالیسی دستاویزات یا سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت سے نہیں پہچانی جاتی۔...

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان19 گھنٹے ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان19 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان20 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین21 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین21 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Trending