پاکستان
چہلمِ حضرت علیؑ، دربار شاہ چن چراغ راولپنڈی میں عظیم الشان عزاداری اجتماع
راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) زوار سجاد حسین مغل اور زوار معظم عباس کے زیرِ اہتمام چہلمِ حضرت علیؑ کے سلسلے میں دربار شاہ چن چراغ راولپنڈی میں منعقد ہونے والا عزاداری پروگرام ماتمیوں کے عظیم اجتماع میں تبدیل ہوگیا۔
اس روح پرور محفل میں کاروانِ شاہ چن چراغ، ماتمی سنگت شاہ چن چراغ بادشاہ اور اسیرِ بغداد آئی ٹین کی سنگت نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے عزاداری کی سعادت حاصل کی۔ نمازِ مغربین کے بعد باقاعدہ حدیثِ کساء کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، جو رات ڈیڑھ بجے تک عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہا۔
کاروانِ شاہ چن چراغ کے ہمراہ تین نوحہ خواں پارٹیوں نے طویل دورانیے تک پرسوز نوحہ خوانی کی، جس کے دوران دربار شاہ چن چراغ کا صحن راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، گوجرخان، ٹیکسلا اور چکوال سمیت گرد و نواح سے آنے والے ماتمیوں سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت کے تذکرے پر نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ زبردست گریہ و زاری دیکھنے میں آئی۔
پروگرام کے منتظمین زوار سجاد حسین مغل اور زوار معظم عباس نے دور دراز سے آنے والے عزاداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ چن چراغ بادشاہؒ کے صحن کو باوسیلہ سید شاہد عباس کاظمی، سید نجم شاہ، سید مہدی شاہ، سید ساجد کاظمی اور دیگر سادات و مومنین نے ہمیشہ ذکرِ محمد و آلِ محمدؑ سے آباد رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کے گھروں کو تا قیامت آباد رکھے اور ان کے مرحومین کی قبروں کو ولایتِ محمد و آلِ محمدؑ کے نور سے منور فرمائے۔ ہمیں اپنے والدین سے ساداتِ کرام کی محبت اور احترام کا درس ملا ہے۔
سادات سے وفاداری ایمان کی علامت ہے، جبکہ بغضِ سادات ایک مہلک روحانی بیماری ہے، یہ بیماری لوگوں میں انکے والدین کے کبیرہ گناہوں اور لقمہ حرام کھانے کے باعث لاحق ہوتی ہے ۔اللہ تعالیٰ سب کو بغض سادات کی مہلک بیماری سے محفوظ رکھے۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

