Connect with us

تازہ ترین

بے حس معاشرے کا اعلانِ وفات

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

نادرا کا دفتر—
ایک ہجوم… ایک شور…
اور اس شور کے بیچ ایک ایسی خاموشی
جو چیخ رہی ہو۔
قطار لگی ہوئی ہے—

لوگ کھڑے ہیں… مگر جیسے صرف جسم ہوں، چہرے نہیں۔
آوازیں ہیں… مگر احساس کہیں گم ہے۔
ایسا لگتا ہے جیسے یہاں سب زندہ ہیں—
مگر زندگی کہیں اور رہ گئی ہے۔
اسی قطار میں وہ بھی کھڑا ہے—

ایک بوڑھا آدمی۔
نحیف… جھکا ہوا…
جیسے وقت نے اسے مٹایا نہیں، آہستہ آہستہ ختم کیا ہو۔
اس کے ہاتھ میں ایک پرانا سا لفافہ ہے—
میلا، بوسیدہ…
بالکل اس کی اپنی زندگی کی طرح۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد کے سائے میں دو انسانوں کا خون

وہ بار بار اسے دیکھتا ہے—
جیسے اس میں اس کا نام نہیں،
اس کا انجام لکھا ہو۔

“اگلا!”
کھڑکی کے پیچھے سے آواز آتی ہے—
روکھی… سیدھی… بے روح۔
جیسے کوئی انسان نہیں،
ایک نظام بول رہا ہو۔

وہ چونک کر آگے بڑھتا ہے—
جیسے خواب میں چلتا ہوا کوئی شخص اچانک حقیقت سے ٹکرا جائے۔
“ہاں، بتائیں؟ کیا کام ہے؟”

اہلکار کی نظریں اب بھی میز پر بکھرتے کاغذوں پر ہیں—
انسان پر نہیں۔
بوڑھے کے ہونٹ ہلتے ہیں…
مگر آواز جیسے کہیں دفن ہو چکی ہو۔

پھر وہ اپنی ٹوٹی ہوئی سانسوں کو سمیٹ کر کہتا ہے:
“مجھے… اپنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ چاہیے…”

چند لمحوں کی خاموشی—
پھر ایک ہلکی سی ہنسی…
خشک، کھوکھلی… جیسے مردہ کاغذ کی چرچراہٹ۔
“آپ مذاق کر رہے ہیں؟

آپ تو زندہ ہیں۔”
بوڑھا آدمی مسکرانے کی کوشش کرتا ہے—
وہ مسکراہٹ…
جیسے کسی ویران قبر پر چراغ جل اٹھا ہو۔

“نہیں میڈم…”
اب اس کی آواز قدرے صاف ہے—
مگر کرب سے بھری ہوئی۔
“میں زندہ نہیں ہوں…
میں تو بہت پہلے مر چکا ہوں…”
اب قطار میں ہلچل ہے—

یہ بھی پڑھیں: بارودی دھوئیں میں لپٹی دنیا

لوگ سر اٹھاتے ہیں…
دیکھتے ہیں… مگر سمجھتے نہیں۔
“اچھا؟ کب مرے تھے آپ؟”
اہلکار پہلی بار رُکتی ہے—
جیسے مشین میں انسان کی ہلکی سی جھلک آ گئی ہو۔
بوڑھا سوچتا ہے…

یادوں کے ملبے میں اپنی موت کی تاریخ کریدنے کی کوشش کرتا ہے۔
“شاید… اُس دن…
جب میرے بیٹے نے کہا تھا—
‘ابا، آپ مر کیوں نہیں جاتے؟’”

قطار میں ایک سرگوشی پھیلتی ہے—
مگر جلد ہی دم توڑ دیتی ہے۔

“یا اُس دن…
جب جہیز نہ دے سکنے پر میری بیٹی کی برات لوٹ گئی تھی۔۔۔” اس کی آواز رندھ جاتی ہے-
“یا اُس وقت…

جب میری زمین مجھ سے چھین لی گئی…
اور قانون خاموش رہا…اور۔۔۔ لوگ بھی…”
دیواریں سن رہی ہیں—
مگر جواب کسی کے پاس نہیں۔

“یا پھر اُس دن…
جب میں نے اپنے ہی گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا…
اور اندر سے آواز آئی—
‘یہاں آپ کے لیے کوئی جگہ نہیں’…”
خاموشی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں جڑتے دو دل

ایسی خاموشی
جو صرف کمرے میں نہیں—
دلوں میں پھیلی ہوئی ہے۔
بوڑھا گہری سانس لیتا ہے—
“تاریخ مجھے یاد نہیں میڈم…

بس اتنا جانتا ہوں—
میں مر چکا ہوں…”
وہ لفافہ آگے بڑھاتا ہے—
“ایک کاغذ چاہیے…
تاکہ دنیا کو یقین آ جائے…”
پھر ذرا رُک کر—

“میں واقعی ختم ہو چکا ہوں…”
اہلکار کا ہاتھ فضا میں ٹھہر جاتا ہے—
قلم جیسے وزن اٹھانے سے انکار کر دے۔
اچانک…
کمرے میں موجود سب لوگ
آئینے بن جاتے ہیں۔
ہر چہرہ… اپنے اندر جھانکنے لگتا ہے۔
بوڑھا آدمی مُڑتا ہے۔
اس کے قدم آہستہ ہیں—
مگر اس بار وہ اکیلا نہیں۔

دیگر لاشے بھی اس کے ساتھ چلنے لگتے ہیں—
ہر وہ باپ… جو بوجھ بنا دیا گیا،
ہر وہ ماں… جو زندہ ہو کر بھی بھلا دی گئی،
ہر وہ انسان…
جو سانس تو لیتا ہے مگر جیتا نہیں۔

دروازہ کھلتا ہے—
ایک ٹھنڈی ہوا اندر آتی ہے…
اور کمرے کی فضا بدل دیتی ہے۔
وہ باہر نکل جاتا ہے۔
مگر اس بار…
قطار کم نہیں ہوتی—
بلکہ بڑھ جاتی ہے۔

ہر آنکھ میں ایک سوال ہے:
“کیا ہم بھی زندہ ہیں؟”
اہلکار آہستہ سے بیٹھ جاتی ہے۔

اس کے سامنے کاغذ پڑا ہے—
مگر اب وہ ایک فرد کا سرٹیفکیٹ نہیں…
ایک پورے معاشرے کا اعلامیہ لگتا ہے۔
قلم چلتا ہے…
مگر اس بار نام کسی ایک کا نہیں لکھا جاتا—

صرف ایک جملہ ابھرتا ہے:
“آج انسانیت کا انتقال ہو گیا ہے۔”
اور نیچے—
گواہوں میں
ہم سب کے نام درج ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uzma-khanaleema-khan uzma-khanaleema-khan
پاکستان11 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان12 گھنٹے ago

ایران نے امن و استحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی، جس میں  پاک ایران...

containers containers
پاکستان12 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی کے الگ الگ سیکیورٹی پلان تیار، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہر اقتدار کی جانب لانگ مارچ اور دھرنوں کے اعلانات کے بعد اسلام آباد اور...

Scott-Bessent-US-Finance Scott-Bessent-US-Finance
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایرانی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایئر لائنز 2 روز...

Russia Russia
تازہ ترین12 گھنٹے ago

روس، پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو  واضح برتری...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان12 گھنٹے ago

یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام آئینی...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ ایرانی میڈیا...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین13 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت...

irgc irgc
تازہ ترین13 گھنٹے ago

نئے حملے ہوئے تو امریکی انٹیلی جنس مراکز ہماری پہنچ میں ہوں گے، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے...

Trending