تازہ ترین
پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست شخصیات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور عظیم وزیراعظم شہباز شریف و فیلڈ مارشل کا شکریہ، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست شخصیات ہیں۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بہادری اور مدد کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی شکریہ ادا کیا، جبکہ امریکی صدر نے نیٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے، کاروبار اور آمد و رفت کے لیے تیار ہے، جب تک ایران کے ساتھ 100فیصد معاہدہ نہیں ہوتا بحری ناکا بندی برقرار رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ختم ہو چکی ہے، نیٹو سے کال موصول ہوئی، کال پر کہا گیا کہ امریکا کو نیٹو کی کسی مدد کی ضرورت ہے؟ میں نے نیٹو سے کہا وہ اس معاملے سے دور رہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو بے کار ہیں، کاغذی شیر، ایران نے امریکا کی مدد سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

