Connect with us

تازہ ترین

ممکنہ طور پر آج رات بھی ایرانی اہداف پر حملہ کریں گے، امریکی صدر

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ کی سائیڈ لائن میں  یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کا مستقبل بہت روشن ہے، پولینڈ میں موجود یوکرینی اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں، ترکیہ اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شاندار کام کیا،  نیٹ کا اجلاس شاندار رہا۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایرانیوں کا رویہ بہت برا ہے، میں ایرانیوں سے خوش نہیں ہوں، کل انہوں نے جہازوں پر ڈرونز اور میزائل فائر کیے، ممکنہ طور پر آج رات بھی ایرانی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، 47 برس سے ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ صدر زیلنسکی بہت فعال کردار ادا کررہے ہیں، گزشتہ ماہ 25 ہزار جوان یوکرین جنگ میں مارے گئے، روسی ہوں یا یوکرینی، جنگ میں انسان مررہے ہیں، میں نے کئی جنگیں رکوائیں، یہ جنگ بھی رکوا دوں گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کے معاملے پر بات کریں گے، ہم پیٹریاٹ میزائلوں کے انٹرسیپٹرز پر بھی گفتگو کریں گے، یوکرین میں ہمارا بھی مفاد ہے، جس میں معدنی وسائل بھی شامل ہیں، یوکرین میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران مسلسل مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ استعمال کرچکے ہوتے، ہم معاہدے کے بغیر بھی ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روک سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

us_Air us_Air
تازہ ترین25 منٹس ago

امریکی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے 8 ارکان شہید ہوئے، ایرانی میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنوبی ایران میں امریکی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے 8 ارکان شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری...

israel israel
تازہ ترین56 منٹس ago

اسرائیل مخالف پوسٹ کرنے پر یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن پر دہشتگردی کا مقدمہ

پیرس (صداۓ سچ نیوز) یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی رکن پارلیمان ریما حسن نے اسرائیل مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے...

uk and turkiye uk and turkiye
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

برطانیہ اور ترکیہ کے درمیان نئے سکیورٹی و دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط

برطانیہ اور ترکیہ  نے نیٹو سربراہی اجلاس میں نئے سکیورٹی و دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط کردیے۔ غیر ملکی...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

آبنائے ہرمز پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں...

nepra nepra
پاکستان2 گھنٹے ago

نیپرا نے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی 34 پیسے فی...

Ibrahim-azizi Ibrahim-azizi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جزیرے خارگ پر حملے کی دھمکی پر...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی فوج کی حمایت کرنے والا ہر مرکز ہمارا ہدف ہوگا، خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز

تہران (سداۓ سچ نیوز) ایران کی مشترکہ کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح امریکی فوج...

field-marshal-asim-munir field-marshal-asim-munir
پاکستان2 گھنٹے ago

دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے مسلح افواج مکمل باخبر ہیں، فیلڈ مارشل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی اینڈ وار...

plane plane
تازہ ترین2 گھنٹے ago

بحیرہ عرب میں لاپتہ ہونے والے کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا

بحیرہ عرب میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نجی کمپنی کے کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ممکنہ طور پر آج رات بھی ایرانی اہداف پر حملہ کریں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ کی سائیڈ لائن میں  یوکرین کے صدر زیلنسکی سے...

Trending