تازہ ترین
جوہری عزائم ترک نہ کیے تو ملک بھی کھو سکتے ہیں، ٹرمپ کا ایرانی قیادت کو انتباہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنے جوہری عزائم ترک نہ کیے تو اسے مستقبل میں اپنے ملک سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران بالآخر اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جائے گا اور افزودہ مواد امریکا کے حوالے کرے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اس وقت بری طرح کمزور ہو چکا ہے اور جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران وہ سب کچھ کرے گا جو ہم چاہتے ہیں، وہ ہمیں اپنا جوہری مواد دیدے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ پھر ایران آگے بڑھ سکتا ہے اور شاید دوبارہ ایک مضبوط ملک بن سکتا ہے لیکن اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس کے پاس کچھ باقی نہیں رہے گا، ملک بھی نہیں بچے گا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے 1 ہزار پاؤنڈ یورینیئم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور شروع کر دیا ہے۔
یورینیئم نکالنے کے پیچیدہ اور خطرناک مشن کے تحت امریکی فورسز کئی دن تک ایران کے اندر رہیں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

