تازہ ترین
میزائل حملے، یو اے ای کا ایران کے ساتھ تجارت روکنے کا اعلان
ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی و کاروباری اور مالی معاملات معطل کر دیے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ایران سے تمام تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی ٹرانزکشنز روک دی گئی ہیں۔
یو اے ای وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے ایران پر دو بیلسٹک میزائل داغنے کا الزام عائد کردیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ان میں سے کوئی بھی میزائل اماراتی سرزمین پر نہیں گرا۔
بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے ملک کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا۔ پہلا میزائل امارات کی علاقائی حدود کے باہر گرا جبکہ دوسرا میزائل علاقائی پانیوں میں جا گرا۔ ایران کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

