تازہ ترین
سپرپاور امریکا جنگ میں ایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکا، عباس عراقچی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سپرپاور ہونے کے باوجود جنگ میں ایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکا۔
روس میں صحافیوں سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں جس پر ہم غور کررہے ہیں۔ انہوں نے روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ روس کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر رابطے خوش آئند ہیں۔ حالیہ واقعات نے ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید نمایاں کیا۔ سفارت کاری کیلئے روس کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی، آج پارہ کتنے درجے اوپر جانے کا امکان؟
دوسری جانب ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین کی پابندیاں دوہرے معیار اور منافقت کا ثبوت ہیں، یورپی پابندیوں کا انسانی حقوق سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، ان کا اصل مقصد عام ایرانیوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی آئل ٹینکروں کو ضبط کرنا بحری قزاقی ہے، سلامتی کے اصولوں کو خطرے میں ڈالنے پر امریکا کو جواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

