تازہ ترین
ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجاویز سامنے آ گئیں، سخت شرائط عائد
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں، جن میں سخت شرائط شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران اپنا تمام افزودہ یورینیم ختم کر دے اور امریکی مطالبات تسلیم کر لے تو اس کے بدلے پابندیوں میں بڑی نرمی دی جا سکتی ہے۔
امریکی تجویز میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سخت پابندیاں لگانے کی شرط بھی شامل ہے، جبکہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران حزب اللّٰہ، حوثیوں اور حماس سمیت تمام مسلح گروپوں کی حمایت ختم کر دے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ تجاویز انتہائی حساس نوعیت کی ہیں، اسی لیے ان کی مکمل تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی جا رہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکی منصوبہ رد کر دیا ہے۔
امریکی مؤقف ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے اور کسی حتمی نتیجے کا اعلان کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش حقیقت کے قریب دکھائی دے رہی ہے، جبکہ ایران نے بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

