Connect with us

تازہ ترین

امریکا اور متحدہ عرب امارات کا دنیا کی پہلی اے آئی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

us-uae-announce-worlds-first-ai-task-force

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے دنیا کی پہلی مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پایا گیا، جس کا مقصد فوجی مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی اور عملی استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

ٹیلن سینیپس (Talon Synapse) نامی یہ ٹاسک فورس ابوظبی میں قائم کی جائے گی، جس میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔

 ان ماہرین کا تعلق مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیسز اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں سے ہو گا۔

ٹاسک فورس کی باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اس معاہدے کو تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک جدید اے آئی ٹیکنالوجی کو تیزی سے فوجی شعبے میں متعارف کرا سکیں گے۔

ان کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات مصنوعی ذہانت کے ایسے استعمال کے لیے پُرعزم ہیں جو تیز رفتار جدت، مؤثر فیصلوں اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے۔

سینٹ کام کے مطابق ٹاسک فورس کی بنیادی ذمے داریوں میں انٹیلی جنس سپورٹ، اہم تنصیبات کا تحفظ اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام تیار کرنا شامل ہو گا۔

اگرچہ اس مشترکہ منصوبے پر گزشتہ سال سے غور کیا جا رہا تھا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہے اور متحدہ عرب امارات بھی ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

jf-17-thunder-in-baku jf-17-thunder-in-baku
پاکستان7 منٹس ago

ڈرون حملوں پر منہ توڑ جواب، پاکستان کے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی حملے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے آنے والے ڈرونز کی دراندازی پر دہشت...

petrol-prices-for-january petrol-prices-for-january
پاکستان12 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی...

Islamabad Islamabad
پاکستان12 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے ڈھانپ دیا گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو...

M-1 motorway M-1 motorway
پاکستان12 گھنٹے ago

موٹروے ایم ون کی بندش،اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) موٹروے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر...

Shehbaz-Sharif-(SCO) Shehbaz-Sharif-(SCO)
پاکستان12 گھنٹے ago

ایران ہمارا ہمسایہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیانتداری کیساتھ ثالث کاکردار ادا کر رہے ہیں، شہبازشریف

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے ، پاکستان دونوں ملکوں کے...

Argentina President Argentina President
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) ارجنٹینا کے صدر ہابیئر میلی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ...

mobile-and-internet-service-punjab mobile-and-internet-service-punjab
پاکستان14 گھنٹے ago

راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین15 گھنٹے ago

’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے...

gold-prices gold-prices
پاکستان15 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں...

mohsin-rezaei mohsin-rezaei
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے ملاقات پر سینیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ کا سخت ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی نیویارک میں اعلیٰ امریکی...

Trending