تازہ ترین
حماس کے اعلان پر غزہ بورڈ آف پیس نے رد عمل جاری کر دیا
غزہ (صداۓ سچ نیوز) حماس کے اعلان پر غزہ بورڈ آف پیس نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے آج غزہ میں ایمرجنسی کمیٹی کی تحلیل کے اعلان کا نوٹس لیا ہے، ہمارا جائزہ وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کی بنیاد پر ہوگا۔
غزہ پیس بورڈ کے مطابق غزہ کے عوام کی فوری اور بنیادی ضروریات پوری ہونی چاہیں، فیصلے روڈ میپ میں بیان کردہ تمام تقاضوں کے مطابق ہونا ضروری ہے، ہم اس روڈ میپ پر جاری مذاکرات کی کامیاب تکمیل کے منتظر ہیں، غزہ انتظامی کمیٹی کومکمل حکومتی اختیارات سنبھالنے کے قابل ہونا چاہیے، بنیادی اصول یہ ہے کہ ایک ہی اتھارٹی، ایک ہی قانون، اور ایک ہی ہتھیار ہو،تمام ہتھیار غزہ قومی انتظامی کمیٹی کے کنٹرول میں ہونے چاہیں۔
حماس نےغزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کےحوالے کرنےکا اعلان کیا ہے،فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کا انتظام سنبھالنے تک حماس نگراں کے طور پرکام کرے گی، ٹیکنوکریٹک کمیٹی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت پر بنائی گئی تھی،حماس 20 سال سے غزہ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے
ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ اقدام سے فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کیلئے سول انتظام سنبھالنے کی راہ ہموار ہوگی،جنگ بندی کے بعد غزہ کے انتظامی ڈھانچے کا حصہ بننے کی خواہش نہیں،حماس نے اپنا کام مکمل کر دیا،ثالث معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں،گیند ثالثی کرنے والے ممالک کے کورٹ میں ہے،
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

