Connect with us

پاکستان

پاکستان کے جائز پانی کے حصے کیلئے تمام ضروری اقدامات سے قطعا گریز نہیں کیا جائے گا، پاک فوج کا واضح اعلان

ISPR

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کورکمانڈرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام کمانڈرز جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل کریں، پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرکی زیرصدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس دوران  فورم نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ ملکی سلامتی، اتحاد اوراستقامت کی بنیادرہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط علاقوں سے پاکستان پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی منصوبہ بندی   اور  مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار  کیا گیا۔

فورم نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن  و استحکام  افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پر بھارتی  پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے،  یہ ذمہ داری افغان طالبان رجیم کی خودساختہ لیڈر شپ کی ہے کہ اُن کے زیر ِ تسلط زمین  پاکستان میں دہشتگردی  کے لئے استعمال نہ ہوں۔

کور کمانڈرز نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی عوام کے تحفظ اور دفاع کا مکمل حق  رکھتا ہے، پاکستان کی  مسلح افواج آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر قبضہ  علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

شرکاء نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں  بہترین گورننس  کا نظام مہیا کیا جائے، ایسا  مضبوط انتظامی ڈھانچہ جو نہ صرف عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہو بلکہ مذموم سیاسی پشت پناہی میں پنپنے والے دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑے ۔

فورم کے مطابق   معرکہ حق میں  عبرتناک شکست کے بعد  دُشمن  چاہتا ہے کہ کسی طرح ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے بدامنی پھیلائی جائے ، بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی  کوشش کو بغیر کسی  پس و پیش کے سختی سے کچلا جائے گا ۔

کانفرنس میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین  پیش کیا گیا،  سندھ  طاس معاہدہ  سے متعلق بھارت کے  بیانات کا نوٹس  لیتے ہوئے شرکاء کانفرنس نے واضح کیاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی  24 اپریل 2025 کی ہدایت اس  بارے میں مکمل رہنمائی  فراہم  کرتی ہے۔

افواج پاکستان حکومتی ہدایات اور پاکستانی عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز  پانی کے حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے قطعا گریز نہیں کریں گی ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

خطے کے امن کا انحصار کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت فراہم کرنے پر ہے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
برطانیہ اور یورپ56 منٹس ago

ہم نے خطرے کی گھنٹی کب سننی ہے؟

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ 2014 میں برطانیہ آنے کے بعد مجھے ایک بات بارہا محسوس ہوئی اور...

Sayed Shabbir Abbas Sayed Shabbir Abbas
پاکستان1 گھنٹہ ago

عوامی مسائل کے حل کیلئے اہلیان علاقہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز)عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں اور...

rwp medical university rwp medical university
پاکستان1 گھنٹہ ago

یو ایچ ایس ریجنل سینٹر کی اپ گریڈیشن، یو ایچ ایس اور آر ایم یو کے درمیان تعلیمی تعاون مزید مضبوط

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) میں اپنے ریجنل سینٹر کی...

Chaudhary Obaidullah Chaudhary Obaidullah
پاکستان1 گھنٹہ ago

اساتذہ کرام کو ہر سطح پر عزت و تکریم دی جائے، چوہدری عبیداللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، چیئرمین کیریئر سکولز سسٹم محمد عبیداللہ چوہدری...

Salman-Akram-Raja Salman-Akram-Raja
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے حکومت سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے دوبارہ...

Yemeni Forces Yemeni Forces
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یمنی فورسز نے باب المندب، ذوباب کا کنٹرول حاصل کرلیا

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں سرکاری فورسز نے حوثیوں سے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ یمن میں...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ...

Rain-In-Punjab Rain-In-Punjab
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ڈی ایم اے کی 6، 7 اکتوبر کو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 6 تا 7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں...

Iran-Army-Chief-Ameer-Hatami Iran-Army-Chief-Ameer-Hatami
تازہ ترین4 گھنٹے ago

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج کچل دے گی، ایرانی آرمی چیف

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ...

Trending