پاکستان
صدر آصف علی زرداری اعلیٰ سطح کے وفد سمیت کرغزستان کےسرکاری دورے پر پہنچ گئے
چولپان اَتا (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف علی زرداری اعلیٰ سطح کے وفد سمیت کرغزستان کےسرکاری دورے پر پہنچ گئے ۔ صدرمملکت کو دورے کی دعوت کرغزستان کے ہم منصب سدیر جبارروف نے دی تھی ۔
چار روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر مذاکرات ہوں گے ۔
صدر مملکت آصف زرداری دورہ کرغزستان پر چولپان اَتا پہنچ گئے۔۔ کرغز صدر سادیر چپاروف نے ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔۔ صدر زرداری کو ہوائی اڈے پرگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکیس برس بعد کسی بھی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ دورے کے دوران صدر آصف علی زراری کی کرغزستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے ۔ جن میں پاک کرغزستان تعلقات کے تمام پہلوؤں ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی ۔ صدر مملکت سے کرغز پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی ملاقات کریں گے ۔ انیس سو پینسٹھ کے بعد آصف زرداری کرغستان کے دوران کرنے والے پہلے پاکستانی صدر ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

