پاکستان
دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے مسلح افواج مکمل باخبر ہیں، فیلڈ مارشل
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالی جبکہ پیچیدہ اسٹریٹجک مسائل سے نمٹنے کیلئے اسٹریٹجک وضاحت،ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ تزویراتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے واضح اسٹریٹجک سوچ،ادارہ جاتی پیشہ ورانہ صلاحیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا ۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ ادارے مستقبل کی عسکری و سول قیادت کو صلاحیتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، مسلح افواج جنگ کی بدلتی نوعیت کے مطابق آپریشنل حکمتِ عملی، استعدادِ کار ازسرِ نو ہم آہنگ کر رہی ہیں،دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے مسلح افواج مکمل باخبرہیں، دشمن انٹیلی جنس اداروں کی سرپرستی میں کام کرنے والے نیٹ ورکس اور پراکسی عناصر کی کوششیں ناکام ہوں گی،پاکستان کےداخلی امن، استحکام،معاشی خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے جنم لینے والی دہشت گردی کو ریاست اپنی پوری قوت سے کچل دے گی، مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت سے دہشتگرد عناصر کی محفوظ پناہ گاہوں،سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرےگی،جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے ذریعے جیتی جاتی ہیں،افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور مکمل آپریشنل تیاری پر بھرپور اعتماد ہے۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

