Connect with us

پاکستان

دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے مسلح افواج مکمل باخبر ہیں، فیلڈ مارشل

field-marshal-asim-munir

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالی جبکہ پیچیدہ اسٹریٹجک مسائل سے نمٹنے کیلئے اسٹریٹجک وضاحت،ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ تزویراتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے واضح اسٹریٹجک سوچ،ادارہ جاتی پیشہ ورانہ صلاحیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا ۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ ادارے مستقبل کی عسکری و سول قیادت کو صلاحیتوں سے آراستہ کر رہے ہیں،  مسلح افواج جنگ کی بدلتی نوعیت کے مطابق آپریشنل حکمتِ عملی، استعدادِ کار ازسرِ نو ہم آہنگ کر رہی ہیں،دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے مسلح افواج مکمل باخبرہیں، دشمن انٹیلی جنس اداروں کی سرپرستی میں کام کرنے والے نیٹ ورکس اور پراکسی عناصر کی کوششیں ناکام ہوں گی،پاکستان کےداخلی امن، استحکام،معاشی خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے جنم لینے والی دہشت گردی کو ریاست اپنی پوری قوت سے کچل دے گی، مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت سے دہشتگرد عناصر کی محفوظ پناہ گاہوں،سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرےگی،جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے ذریعے جیتی جاتی ہیں،افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور مکمل آپریشنل تیاری پر بھرپور اعتماد ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان6 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن...

FLOUR FLOUR
پاکستان6 گھنٹے ago

آٹے کی قیمت میں اضافہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت...

rain rain
پاکستان6 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔...

president asif zardari and pm shehbaz sharif president asif zardari and pm shehbaz sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان، صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان...

dead dead
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔...

faisal-karim-kundi faisal-karim-kundi
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ...

mwm mwm
پاکستان7 گھنٹے ago

یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفادات اور مسلم اتحاد کے لیے نقصان دہ ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان7 گھنٹے ago

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان8 گھنٹے ago

فیول اسکیم سے 1 کروڑ افراد مستفید ہوچکے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے فیول سبسڈی اسکیم سے براہ...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا...

Trending