Connect with us

تازہ ترین

برطانیہ اور ترکیہ کے درمیان نئے سکیورٹی و دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط

uk and turkiye

برطانیہ اور ترکیہ  نے نیٹو سربراہی اجلاس میں نئے سکیورٹی و دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور ترکیہ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک نئے سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جسے دونوں ممالک کے مضبوط اسٹریٹجک تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیےکے مطابق یہ شراکت داری یورو اٹلانٹک خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دونوں یورپی نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

معاہدےکے تحت برطانیہ اور ترکیہ سکیورٹی اور دفاعی پالیسی کے سیاسی و عسکری پہلوؤں پر نئے مشاورتی نظام قائم کریں گے، تعاون کے اہم شعبوں میں دفاعی حکمت عملی، عسکری تعاون، دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹناشامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ برطانیہ اور ترکیہ یورو اٹلانٹک سکیورٹی میں منفرد اور ناگزیر کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے نیٹو کے اندر مشترکہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں نبھانے، دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے اور اتحاد کو درکار دفاعی صلاحیتوں کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

f16 f16
تازہ ترین53 منٹس ago

امریکا کی یوکرین کو 622 ملین ڈالر کے ایف-16 معاون سازوسامان کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو ایف-16 لڑاکا طیاروں سے متعلق معاون سازوسامان اور تکنیکی خدمات...

China and Pakistan as Champions China and Pakistan as Champions
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چین و پاکستان بیرونی خلاء کے چیمپئن بن گئے، اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب فو کونگ نے پاکستانی خلاء باز کو شین ژو-24 مشن...

lahore high court lahore high court
پاکستان2 گھنٹے ago

پولیس کی مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید، سی سی پی او لاہور عدالت طلب

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر...

Balochistan Operations Balochistan Operations
پاکستان2 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

نوشکی (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں مختلف...

Indonesia Gold Mine Indonesia Gold Mine
تازہ ترین2 گھنٹے ago

انڈونیشیا کی غیر قانونی سونے کی کان میں سیلاب، 13 کان کن ہلاک، 13 تاحال لاپتا

جاوا (صداۓ سچ نیوز) انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں سونے کی غیر قانونی کان میں شدید بارشوں کے باعث...

oil brent oil brent
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی آئل ریفائنری پر حملے اور ایرانی بارودی سرنگیں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی فراہمی...

gaza gaza
تازہ ترین3 گھنٹے ago

غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملے، 6 فلسطینی شہید

غزہ (صداۓ سچ نیوز)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی صدر ’ٹرمپ کیئر‘ منصوبے پر عبدالسید سے ملاقات پر آمادہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب سینیٹر عبدالسیّد سے ملاقات پر آمادگی...

saudi-war saudi-war
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی دارالحکومت پر پھر میزائل حملہ، فضائی دفاع نے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعرات کو دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے دو...

police police
پاکستان14 گھنٹے ago

اسلام آباد پولیس ملازمین کو لیبارٹری ٹیسٹس پر خصوصی رعایت دینے کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اہم اقدام...

Trending