پاکستان
بلوچستان میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا الرٹ، سیلابی صورتحال کا خدشہ
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 11 جولائی سے شروع ہو کر 12 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، دکی، کوہلو اور ہرنائی میں موسلا دھار بارش، جبکہ لورالائی، بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بارش سے متاثر ہونے والے اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق عوام خستہ حال گھروں میں رہائش اختیار نہ کریں اور بارشوں کے دوران پکنک پوائنٹس، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

