Connect with us

پاکستان

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار

اسلام آباد (صدائے سچ کرائم نیوز) وفاقی دارالحکومت کے معروف شاپنگ مال سینٹورس میں ایک خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا، جس کی اطلاع متاثرہ خاتون نے شام کے وقت خود پولیس کو 15 پر دی۔ تھانہ مارگلہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) سلیم رضا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کی جانب سے دو افراد پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او سلیم رضا کے مطابق یہ فلیٹ دو لڑکوں نے کرائے پر لیا ہوا تھا، جنہوں نے خاتون کو وہاں بلایا۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اس واقعے کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر کے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ ایف آئی آر آج ہی درج کر لی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا میڈیکل معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا ان کے ساتھ واقعی زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔

موصولہ معلومات کے مطابق 15 پر کال موصول ہونے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وہاں موجود دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پولیس کی جانب سے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، اور اگر زیادتی ثابت ہوئی تو ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔‘

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

president-asif-ali-zardari president-asif-ali-zardari
پاکستان14 سیکنڈز ago

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر مملکت  آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور  بعض...

Trump Trump
تازہ ترین9 منٹس ago

ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین17 منٹس ago

جب امریکا سفارتکاری سے معاملات آگے بڑھانے میں ناکام ہوتا ہے پابندیوں کا سہارا لیتا ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی...

Ishaq Dar, Iranian FM Ishaq Dar, Iranian FM
تازہ ترین22 منٹس ago

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو، مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (صداے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب...

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala
پاکستان14 گھنٹے ago

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید...

imam hassan mujtaba as imam hassan mujtaba as
پاکستان15 گھنٹے ago

مجالسِ عزا بسلسلہ شہادتِ فرزندِ رسول حضرت امامِ حسنؑ 27 اور28 صفرالمظفر امام بارگاہ دربارِ سخی شاہ پیارا بادشاہ میں منعقد ہوںگی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) شہادتِ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امامِ حسنِ مجتبیٰ علیہ السلام و خاتم...

gold gold
پاکستان21 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین21 گھنٹے ago

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان...

islamabad-high-court islamabad-high-court
پاکستان21 گھنٹے ago

ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری میں تاخیر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ...

Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr
تازہ ترین22 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر...

Trending