Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

Shahbaz-UN

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات میں مشرق وسطیٰ، افغانستان اور اسلاموفوبیا سمیت عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان سرزمین سے بڑھتی دہشگردی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ایرانی صدر اور بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملاقاتوں میں علاقائی امن، تجارت اور باہمی تعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں وزیراعظم نے کثیرالجہتی نظام اور عالمی امن و ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے وابستگی بھی واضح کردی۔

وزیراعظم نےمشرق وسطیٰ کی صورتحال اور بڑھتی علاقائی کشیدگی سمیت  تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی ضرورت پر زوردیا۔ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

 افغان سرزمین سے دہشتگردی میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے بڑھتے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مؤثر عالمی اقدامات کی ضرورت اجاگر کی۔

 انتونیو گوتریس نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمٰن سے ملاقات میں بھی باہمی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھالنے پر بنگلہ دیش کو مبارکباد دی۔ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین27 منٹس ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین52 منٹس ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین2 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

US Senator US Senator
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ریپبلکن ارکان ایران کیخلاف جنگ کی مخالفت کریں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ریپبلکن ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے...

Trending