پاکستان
دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کم ہو کر نچلےدرجے پر آگئی
دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کم ہوکرنچلےدرجے پر آگئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائےچناب میں سیلابی صورتحال کم ہوکرنچلےدرجے پرآگئی ہے،خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 20 ہزار،قادرآبادمیں ایک لاکھ 23 ہزارجبکہ تریموں کےمقام پرایک لاکھ 84 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا،مرالہ کےمقام پردریائےچناب میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق دریائےسندھ میں کالا باغ، چشمہ اورتونسہ کےمقامات پرنچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،کالا باغ کےمقام پرپانی کابہاؤ 2 لاکھ 73 ہزار،چشمہ میں 3 لاکھ 13 ہزار جبکہ تونسہ بیراج پر 3 لاکھ 64 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اےکے مطابق دریائے ستلج اور جہلم میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جبکہ دریائے راوی میں سدھنائی کےمقام پردرمیانےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے،جسڑ،شاہدرہ اوربلوکی کےمقامات پر دریائے راوی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
وزیرآبادمیں نالہ پلکھومیں اونچے درجے جبکہ نارووال میں نالہ بسنتر میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سےاپیل کی کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود افراد فوری طورپرمحفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

