Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کی ملک ميں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت

Committee-pm

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک ميں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت کردی جبکہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترمیمی آئل ریفائننگ پالیسی کی تیاری اور شعبہ توانائی میں اصلاحات پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور ان کی پوری ٹیم کے کام اور بہترین کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی اور انہیں سراہا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ پاکستان کے توانائی تحفظ (انرجی سیکیورٹی) کے جامع نظام کا ایک اہم ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریفائنریز ناصرف ملک کی توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے۔ یورو-4 اور یورو-5 معیار کے ایندھن کی پیداوار پاکستان کے بین الاقوامی ماحولیاتی وعدوں کی تکمیل، فضائی آلودگی میں کمی اور عوام کو بہتر معیار کا ایندھن فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے اور مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جائیں تاکہ شعبہ توانائی میں مسابقت، شفافیت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے اصلاحاتی عمل کو تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے براؤن فیلڈ ریفائنریز کے حوالے سے ترمیمی پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 کی ترویج کے لیے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، احسن اقبال، متعلقہ وفاقی سیکریٹریز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petrol-price petrol-price
پاکستان7 گھنٹے ago

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

اوگرا نے یومیہ قیمتوں کے تعین کے تحت ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس...

israeli-defense-minister israeli-defense-minister
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے توانائی اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، امریکا روک رہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل ایران کے توانائی اہداف کو نشانہ...

Kuwait-FM Kuwait-FM
تازہ ترین7 گھنٹے ago

کویتی وزیرِ خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی...

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین7 گھنٹے ago

نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا ملاقات سے قبل بیان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ اسرائیلی...

Committee-pm Committee-pm
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کی ملک ميں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک ميں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت کردی...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال کیلئے کسی اقدام سے خوفزدہ نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز پر خودمختاری برقرار  رکھنےکے...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز پر اکیلے کنٹرول نہیں ہوگا، عمان نے مشترکہ مکینزم کی تجویز پیش کردی

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ علاقائی مکینزم کی تجویز...

jordan-border jordan-border
تازہ ترین18 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج کا اردن کی سرحد کے قریب ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

عمّان (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے اردن کی سرحد کے قریب ایک...

small-boats small-boats
تازہ ترین18 گھنٹے ago

پیوٹن بھی ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کے معترف، جدید ہتھیاروں سے لیس چھوٹی کشتیوں کو مؤثر قرار دیدیا

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چھوٹی تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کی...

ajk-elections ajk-elections
تازہ ترین18 گھنٹے ago

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، 13 حلقوں میں سے 12کے نتائج مکمل، ن لیگ 8اور پیپلزپارٹی 4 سیٹوں پر کامیاب

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب...

Trending