Connect with us

پاکستان

کراچی، کھلے نالے میں گر کر بچہ لاپتہ، بچانے کی کوشش میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

karachi-child-missing

کراچی (سداۓ سچ نیوز) سہراب گوٹھ کے قریب کھلے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

سہراب گوٹھ تھانے کی حدود کے علاقے مچھر کالونی میں واقع نور اسلام مسجد کے قریب کھیلتے ہوئے کم سن بچہ کھلے نالے میں گر کر ڈوب گیا، بچے کو بچانے کے لیے نالے میں کودنے والا نوجوان بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

بچے کو بچانے کیلئے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ گلاب ولد منظور کے نام سے ہوئی، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

لاپتا بچے کی شناخت چار سالہ شاویز ولد جاوید کے نام سے ہوئی جس کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکار نالے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سہراب گوٹھ گل بیگ پنجیرو نے بتایا کہ 4 سالہ شاویز سائیکل چلا رہا تھا کہ اچانک سائیکل سمیت نالے میں گر گیا، موقع پر موجود نوجوان راہگیر نے بچے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے نالے میں چھلانگ لگادی اور وہ خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی واٹر ریسکیو وہیکل، غوطہ خوروں اور ایمبولینس پر مشتمل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، ریسکیو کارروائی کے دوران بچے کو بچانے کی کوشش کرنے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش نالے سے نکال لی گئی جبکہ لاپتا بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران نے عمان کی مساوی ٹرانزٹ  روٹس کی تجویز مسترد کر دی

تہران (سداۓ سچ نیوز) ایران نے عمان کی مساوی ٹرانزٹ  روٹس کی تجویز مسترد کردی۔ ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب...

us-uae-announce-worlds-first-ai-task-force us-uae-announce-worlds-first-ai-task-force
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا اور متحدہ عرب امارات کا دنیا کی پہلی اے آئی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال...

karachi-child-missing karachi-child-missing
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی، کھلے نالے میں گر کر بچہ لاپتہ، بچانے کی کوشش میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کراچی (سداۓ سچ نیوز) سہراب گوٹھ کے قریب کھلے نالے میں گرکر لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کو بچانے کی...

rain-and-cloud rain-and-cloud
پاکستان4 گھنٹے ago

محکمہ موسمیات کی آج سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کاکہنا...

netanyahu-trump-card netanyahu-trump-card
تازہ ترین4 گھنٹے ago

کیا اسرائیل میں نیتن یاہو کا ٹرمپ کارڈ اپنی اہمیت کھو رہا ہے؟

تل ابیب (سداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو طویل عرصے سے امریکا کے ساتھ اپنی قریبی سیاسی اور...

Earthquake-in-Japan Earthquake-in-Japan
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی

ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان میں 7.1 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، زلزلے کے...

trump netanyahu trump netanyahu
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ملاقات انتہائی اچھی، اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مذاکرات کامیاب قرار دیدیے

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اپنی ملاقات...

missiles missiles
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اردن کا ایران سے آنے والے 5 میزائل مارگرانے کا دعویٰ

عَمّان (صداۓ سچ نیوز) اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے صبح کے...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین5 گھنٹے ago

حوثیوں کا صعدہ میں سعودی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون...

missile missile
تازہ ترین5 گھنٹے ago

حملے دوبارہ شروع، ایران نے اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کی تصدیق کردی

واشنگتن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر داغے...

Trending