پاکستان
محکمہ موسمیات کی آج سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا،جس کے باعث کشمیر،پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ مسلسل بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اورگلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مقامی ندی نالوں اور کوہِ سلیمان کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کچے مکانات، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال پر پی ڈی ایم اے نےتازہ رپورٹ جاری کردی،بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کےمطابق ہے،تاہم دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق دریائے راوی، چناب اورستلج کے مختلف ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جبکہ تربیلا، چشمہ اور ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی صورتحال قابو میں ہے۔
لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

