Connect with us

تازہ ترین

غزہ میں قیامِ امن کیلئے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس نے جنگ بندی پر عملدرآمد کا روڈ میپ جاری کردیا

Board OF_Peace

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں قیامِ امن کے لیے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس نے جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے روڈ میپ جاری کردیا، 14 روز میں روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم ورک تیار کیا جائے گا، روڈ میپ کی تکمیل مرحلہ وار ہوگی، فریم ورک کی تیاری کے بعد قومی کمیشن غزہ پٹی کے انتظامی امور سنبھالے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق بورڈ آف پیس کے تمام فریقوں نے غزہ پٹی میں قیام امن کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبہ کی حمایت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق تمام فریقوں نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے انخلا اور معمولات زندگی بحال کرنے پر اتفاق کیا اور غزہ پٹی میں فلسطینی ریاست کی اجارہ داری قائم کرنے، تعمیر نو، امن کا قیام اور ترقیاتی کاموں کے آغاز پر زور دیا۔

بورڈ آف پیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل شرم الشیخ پروٹوکول کے تحت بلا تاخیر غزہ پٹی کے حوالے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، شرم الشیخ پروٹوکول کے تحت حماس اور دیگر فلسطینی گروپس عسکری کارروائیاں ختم کرنے کی پابندی کریں۔

تمام فریقوں کے اتفاق رائے سے 14 روز میں روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم ورک تیار کیا جائے گا، فریم ورک کی تیاری کے بعد قومی کمیشن غزہ پٹی کی انتظامی امور سنبھالے گی، حماس اور دیگر گروپس شہری اور سیکیورٹی انتظامی امور قومی کمیشن کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کرے گی، روڈ میپ کی تکمیل مرحلہ وار ہوگی۔

بورڈ آف پیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن غزہ پٹی میں خلاف ورزیوں کی نگرانی کریں گے، قومی کمیشن غزہ پٹی کے انتظامی ڈھانچہ مکمل آزادی اور انتہائی ذمہ داری سے چلانے کی پابند ہوگا، قومی کمیشن تمام سرکاری اور سروسز اداروں کی روانی سے کام کرنے اور ملازمین کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنے کا پابند ہوگا۔

قومی کمیشن اور بین الاقوامی فورسز داخل ہونے کے بعد بھاری ہتھیاروں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، قومی کمیشن ہتھیاروں کو تحویل میں لینے کیلئے 14 روز میں ٹائم فریم ورک تیار کریں گے، تمام فلسطینی گروپس اس کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، کوئی ہتھیار اسرائیل یا غیر فلسطینی گروپوں کو منتقل نہیں کیا جائے گا، ہتھیاروں کو جمع کرنے کی مکمل ذمہ داری قومی کمیشن کی ہوگی۔

بورڈ آف پیس کا کہنا ہے کہ روڈ میپ پر عملدرآمد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے راہ ہموار کرے گا، غزہ میں ہتھیاروں کو تحویل میں لینے کا عمل مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فورسز کی مرحلہ وار انخلاء سے مشروط ہوگا۔

غزہ بورڈ آف پیس کے روڈ میپ پر حماس کا ردعمل

غزہ بورڈ آف پیس کے روڈ میپ جاری کرنے پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ امن معاہدے کے مذاکراتی عمل کے دوسرے دور اور ثالثی فریقوں کے تجاویز کے ساتھ مثبت اور ذمہ داری سے پیش آئے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد اسرائیل کی پابندی سے مشروط ہوگا، بھاری ہتھیاروں کو تحویل میں دینا اسرائیلی فورسز کے حملے رکنے، انخلا پر منحصر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

peshawar peshawar
پاکستان6 گھنٹے ago

ریگی للمہ پشاور میں مزدوروں کی ہاؤسنگ کالونی اور اراضی پر تجاوزات سے متعلق اعلیٰ سطحی اہم اجلاس منعقد

پشاور (صداۓ سچ نیوز) ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی ہدایت پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد...

benazir program benazir program
پاکستان6 گھنٹے ago

بینظیر ہنرمند پروگرام، بی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کا خواتین و نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے معاہدہ

لاہور (صداۓ سچ نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی...

chaudary ubaidullah chaudary ubaidullah
پاکستان7 گھنٹے ago

مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت بر قرار رہے گی، عبیداللہ چوہدری

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز، چیئرمین کیرئیر سکول اینڈ کالج محمد...

gas-price-increased gas-price-increased
پاکستان7 گھنٹے ago

ایل پی جی اور آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

ایک ماہ کیلئے ایل پی جی  اور آر ایل این جی مہنگی کردی گئی ہے۔ اوگرا نے آرایل این جی...

shahbaz-cabinet shahbaz-cabinet
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کی آئل سیکٹر میں ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شبہاز شریف نے اوگرا کو تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، ذخیرہ...

us-china-ai us-china-ai
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، "ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی برتری حاصل کرنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیکنالوجی کی دوڑ...

flood flood
پاکستان8 گھنٹے ago

ساون کی جھڑی خطرے کی گھنٹی میں تبدیل، دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے 2 اگست تک ملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا...

Board OF_Peace Board OF_Peace
تازہ ترین8 گھنٹے ago

غزہ میں قیامِ امن کیلئے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس نے جنگ بندی پر عملدرآمد کا روڈ میپ جاری کردیا

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں قیامِ امن کے لیے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس نے جنگ بندی پر عمل...

dg-ispr-press-confrence dg-ispr-press-confrence
پاکستان8 گھنٹے ago

آزاد کشمیر میں حقوق کے نام پر گیم چلائی گئی، مقاصد کچھ اور تھے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان اور...

earthquake earthquake
پاکستان10 گھنٹے ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی...

Trending