پاکستان
وزیراعظم کی آئل سیکٹر میں ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شبہاز شریف نے اوگرا کو تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت کردی، ادارے میں اصلاحاتی عمل تیز کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اوگرا کی اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کی ایک ایک پائی کا تحفظ کرے گی، کسی کو عوام کے استحصال اور سسٹم میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا تمام اداروں میں یکساں طور پر نفاذ یقینی بنایا جائے، ایف بی آر کا جدید ٹریکنگ نظام ماڈل بناکر ایندھن کی آمد و رفت کی کڑی نگرانی کا نظام وضع کیا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بندرگاہوں و ریفائنریوں سے پیٹرول پمپس تک سپلائی چین کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا کی استعداد میں اضافے کیلئے نجی شعبے سے اچھی شہرت کے ماہرین تعینات کیے جائیں، اوگرا کی نتظیم نو کرکے ہر شعبے اور منصب کیلئے میرٹ پر شفاف طریقے سے تعیناتی کی جائے، اوگرا کی اصلاحات و تنظیمِ نو کیلئے حکومت ہر قسم کے پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرے گی۔
اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے ادارے کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز اور اصلاحاتی پروگرام پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، مصدق ملک، احد چیمہ، عطا تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک شریک ہوئے ہوئے، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

