پاکستان
محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر ایسی بات نہیں کرسکتے، فضل الرحمان
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کی بہتری کے لیے قومی پالیسی نہیں ہے، مزید صوبے بنانے کے لیے ملکی ساخت دیکھنی چاہیے۔ محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر ایسی بات نہیں کرسکتے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے بنانا بری بات نہیں، مگر کیا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے، صوبے بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں، محمود خان اچکزئی جوائنٹ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں، ملکی حالات پر غور کریں۔ اگر وہ اجلاس نہیں بلاتے، تو ہم ملکی سطح پر اجلاس بلائیں گے، ملک میں مرضی کی حکومتیں بنائیں گے تو جمہوریت نہیں پنپے گی۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہاں جمہوریت نہیں، پارلیمنٹ کمزور ہوگئی ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے، عوام اس صورتحال میں پریشان ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں قومی اور انصاف پر مبنی پالیسی کی ضرورت ہے، ہم نے بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سب سے بڑی جماعت اور ملک میں اہم تحریک جے یوآئی ف ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کا مجھے علم نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

