پاکستان
مسلح افواج ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مدد کیلئے تیار ہیں، فیلڈمارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور واضح کیا کہ مون سون سیزن کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج ہر لمحہ سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور بروقت ردعمل یقینی بنایا جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاری مون سون سیزن کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے این ای او سی کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی رسپانس میکانزم کے بارے میں آگاہ کیا ۔
بتایا کہ ملک بھر میں مون سون کی صورتحال اور خطرات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ فیلڈ مارشل نے قومی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی استعداد بہتر بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ ہدایت کی کہ ہر سطح پر مکمل تیاری، اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں اور اہم قومی انفرااسٹرکچر کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج امداد، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

