تازہ ترین
مصر مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کرنے لگا
قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) مصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر کے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تینوں ممالک کے ساتھ گہرے اور خصوصی تعلقات ہیں جو صرف سیاسی شعبے تک محدود نہیں۔
مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت سے متعلق سوال پر بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر شروع ہی سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے آگاہ ہے اور اس معاملے کا مصری ریاستی اداروں میں جامع جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدوں اور ان سے جڑی ذمہ داریوں کے حوالے سے مصر کے آئین اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل جائزہ لینا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

