پاکستان
بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا کیس، اٹارنی جنرل فوری طلب
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے کیس میں اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیا۔
بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔
جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ فریقین کی جانب سے کمرۂ عدالت میں کوئی نہیں؟
عدالتی عملے نے بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد صاحب کی حاضری لگی ہوئی ہے، وہ اس وقت عدالت میں موجود نہیں۔
جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اٹارنی جنرل آ جائیں پھر سب کو سنیں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے کل حکم نامہ جاری کیا ہے، وفاقی آئینی عدالت نے اس مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آئینی عدالت کا حکم نامہ ججز کو پڑھ کر سنایا۔
جسٹس شاہد وحید نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا اٹارنی جنرل آفس میں موجود ہیں؟
رانا اسد نے کہا کہ جی، اٹارنی جنرل آفس میں موجود ہیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

