Connect with us

پاکستان

ایک عام عادت جو جوڑوں کے امراض کا شکار بنا دیتی ہے

Joint Diseases

جب جوڑوں کی صحت کی بات ہو تو نیند کا خیال کسی کو نہیں آتا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے، ورزش اور انجری سے بچنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

مگر اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند اور جوڑوں کی صحت کے درمیان بہت مضبوط تعلق موجود ہے۔

جرنل arthritis کیئر اینڈ ریسرچ میں شائع تحقیق میں لگ بھگ 5 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ نیند کی کمی، بے خوابی یا نائٹ شفٹ سے جوڑوں کے تکلیف دہ امراض اوسٹیو ارتھرائٹس (او اے) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اوسٹیو ارتھرائٹس کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب جوڑوں کے درمیان موجود نرم ہڈی کارٹلیج عمر بڑھنے کے ساتھ تنزلی کا شکار ہو جاتی ہے جس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

اس تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ جسم کی اندرونی گھڑی متاثر ہونے سے جوڑوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کارٹلیج روزمرہ کی بنیادوں پر دباؤ اور ریکوری کے عمل سے گزرتی ہے، یعنی دن بھر میں وزن برداشت کرتی ہے جبکہ رات کو اس کی بحالی ہوتی ہے۔

اس ہڈی کو بنانے والے خلیات کی اپنی اندرونی گھڑی ہوتی ہے جو مرمت کے اس عمل میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں جن افراد کی نیند کی عادات جیسے دورانیے، بے خوابی، نیند کی کمی یا دیگر کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔

اس کے بعد 8 سے 13 سال کے عرصے میں دیکھا گیا کہ کتنے افراد کے گھٹنوں اور کولہوں کے جوڑوں کو مسائل کا سامنا ہوا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد ہر رات 6 گھنٹے سے کم وقت تک سوتے ہیں، ان میں گھٹنوں کے جوڑوں کی تکلیف کا خطرہ 41 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح ایسے افراد میں کولہوں کے جوڑوں کے مسائل کا خطرہ 39 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جن افراد کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے یا بار بار جاگتے ہیں، ان میں جوڑوں کے امراض کا خطرہ 34 سے 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں گھٹنوں کے جوڑوں کے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Joint Diseases Joint Diseases
پاکستان6 گھنٹے ago

ایک عام عادت جو جوڑوں کے امراض کا شکار بنا دیتی ہے

جب جوڑوں کی صحت کی بات ہو تو نیند کا خیال کسی کو نہیں آتا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے جسمانی...

Pakistan Defeats Sri Lanka Pakistan Defeats Sri Lanka
پاکستان6 گھنٹے ago

تین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ: پاکستان نے سری لنکا کو37 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی رہنما نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دے دیا، ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی...

Babar Azam Babar Azam
پاکستان6 گھنٹے ago

بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز  اور ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں...

Ministry of Communications Ministry of Communications
پاکستان7 گھنٹے ago

وزارتِ مواصلات میں 222 ارب سے زائد کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارتِ مواصلات کے مالی سال 23-2022 کے آڈٹ میں 222 ارب روپے سے زائد کی...

Tariq-Fazal-Chaudhry Tariq-Fazal-Chaudhry
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں جاری معدنیات کے لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں جاری معدنیات کے ہزاروں لائسنسز...

PMLN-JALSA PMLN-JALSA
پاکستان7 گھنٹے ago

سوات میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹنے سے متعدد کارکن زخمی

سوات (صداۓ سچ نیوز) مینگورہ سوات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹ گئی۔...

bilawal bilawal
پاکستان7 گھنٹے ago

اگر تحریک انصاف دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں تو پیپلزپارٹی تیار ہے، بلاول

کراچی (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بزدل تھے، سہیل آفریدی نے...

Islamabad Islamabad
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولتیں آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی...

pakistan-electricity-distribution-companies pakistan-electricity-distribution-companies
پاکستان7 گھنٹے ago

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا...

Trending