تازہ ترین
نیتن یاہو جنگی مجرم، فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی کے معمار ہیں، ظہران ممدانی
نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے معاملے پر لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔
ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کے خلاف ہولناک نسل کشی کا معمار‘ قرار دے دیا۔
ان کا یہ بیان نیتن یاہو کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیا۔
ظہران ممدانی کے بیان پر اپنے ردِعمل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر پر حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں ’سچ‘ بیان کروں گا اور ظہران ممدانی کے بارے میں بھی اپنا مؤقف پیش کروں گا۔
انہوں نے نیویارک کے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف ہنگاموں پر آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

