پاکستان
موٹروے ایم ون کی بندش،اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ
پشاور (صداۓ سچ نیوز) موٹروے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دال، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے خور و نوش کی ترسیل میں موٹروے ایم ون اہم ذریعہ ہے۔ تاہم موٹروے کی بندش سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ترسیل کا سلسلہ متاثر ہونے کی صورت میں مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جبکہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ترسیلی اخراجات بڑھ چکے ہیں، اب موٹروے کی بندش سے سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی بندش کے باعث اشیائے خور و نوش کی ترسیل میں رکاوٹ کو جلد دور کیا جائے تاکہ مستقبل میں خوراک کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی صورتحال پیدا نہ ہوسکے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

