تازہ ترین
چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ استقبال کیلئے صدر ٹرمپ خود فوجی اڈے پر پہنچ گئے۔
اینڈریوز ملٹری بیس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے خود ریڈ کارپٹ پر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ چینی صدر کے استقبال کیلئے غیر معمولی فوجی انتظامات کیے گئے تھے۔ 1962 کے بعد پہلی بار امریکی صدر کسی غیر ملکی مہمان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ آیا۔
اس موقع پر صدر شی جن پنگ کو توپوں کی سلامی دی گئی ۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔ اس کے بعد دونوں صدور الگ الگ گاڑیوں میں واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوگئے۔
امریکی صدر کی چینی ہم منصب سے باضابطہ ملاقات بھی شیڈیول ہے۔ جس میں امریکا چین تعلقات، عالمی امن، ترقی اور دیگر اہم بین الاقوامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ تجارت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور تزویراتی معاملات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

