تازہ ترین
ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں، رہبرمعظم سےدوبارملاقات ہوئی ہے، ایک ماہ پہلے ہوئی ایک ملاقات7گھنٹے تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ معاملات امریکی وسط مدتی انتخابات تک لٹکے رہیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکی مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ہی معاہدے پر واپس آ جائیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا، جنگ ہم پر مسلط کی گئی، ہم جنگ نہیں ،امن کےخواہاں ہیں، امریکاکو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اس تنازع کو ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان کے قتل کی سازش کی بات افواہ ہے، یہ سچ نہیں ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران 60 فیصد تک افزوہ یورینیم کو واپس نارمل سطح تک لانے پرتیارہے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکا کی معاشی پابندیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا، اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

