Connect with us

تازہ ترین

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

Minab School

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے موصول ہونے والی غلط معلومات کا نتیجہ تھا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی جانب سے فراہم کردہ پرانی و ناقص معلومات پر مبنی تھا۔

رپورٹ میں اہداف کے تعین میں مصنوعی ذہانت پر حد سے زیادہ انحصار کو بھی اس حملے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پالانٹیئر ٹیکنالوجیز کے ’میون اسمارٹ سسٹم‘ میں شامل اے آئی نے اسکول کو غلطی سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری تنصیب قرار دے کر اسے ممکنہ اہداف کی فہرست میں شامل کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے واضح تھا کہ فوجی تنصیب اور اسکول کے درمیان دیواریں اور داخلی راستے برسوں پہلے الگ کیے جا چکے تھے اور 2019ء میں بعض امریکی انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے بھی اس مقام میں تبدیلیوں کی نشاندہی کی تھی لیکن یہ معلومات امریکا کے مرکزی ہدف سازی کے ڈیٹا بیس میں محفوظ نہیں کی گئی تھیں، یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا اسکول کو پاسدارانِ انقلاب کی تنصیب کے طور پر ظاہر کر رہا تھا۔

 اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کی تیز رفتاری نے انسانی نگرانی اور جانچ پڑتال کے مواقع کم کر دیے، جس کے باعث اتنی بڑی غلطی ہوئی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جنگی فیصلوں میں مشینوں پر بڑھتے ہوئے انحصار  کی وجہ سے مستقبل میں بھی ایسے ہی المناک واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں واقع لڑکیوں کے اسکول ’شجرۂ طیبہ‘ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں طالبات سمیت 150 سے 175 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین47 منٹس ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین2 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین4 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending