Connect with us

پاکستان

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

Mausoleum of Masooma-e-Sindh

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ سندھ سیدہ خدیجہ ماہم بنتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے حرمِ اطہر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور مختلف انتظامی و قانونی مراحل اور رکاوٹوں سے گذرنے کے بعد منصوبہ اب تکمیل کے آخری مراحل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

روضۂ اطہر کی تعمیر اور اس سے متعلق اراضی کو محکمہء اوقاف سندھ کی جانب سے اپنی تحویل میں لیئے جانے کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ محکمہ اوقاف سندھ نے نوٹیفکیشن نمبر 543 کے تحت 7 اپریل 2021ء کو روضۂ اطہر سمیت اگھم کوٹ کی 74 ایکڑ 24 گھنٹہ اراضی کو زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے رہنماؤں مختیار احمد سومرو اور زوار عبدالستار درس کی درخواستوں اور کاوشوں کے نتیجے میں اپنی تحویل میں لیا تھا۔

بعد ازاں روضۂ اطہر کی تعمیر کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ کے رہنماؤں سید منظر نقوی، زوار عبدالستار درس، مبشر میر اور نیاز حسین لغاری نے محکمہ اوقاف سندھ کے حکام سے مسلسل رابطے، ملاقاتیں اور درخواستیں کیں۔ ان ہی کوششوں کے نتیجے میں اس وقت کے صوبائی سیکریٹری اوقاف سندھ منور علی مہیسر نے سال 2024ء کے آغاز میں حرمِ اطہر کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کے عمل کو آگے بڑھایا اور 28 فروری 2024ء کو روضۂ اطہر کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھا گیا اور حرمِ اطہر کی تعمیر کا آغاز ہوا۔

تاہم تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہونے کے کچھ عرصے بعد بعض مقامی افراد کی جانب سے روضۂ اطہر کی تعمیر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں آئینی درخواست CP No. D-756/2024 دائر کردی گئی، جس کے باعث منصوبے کی تعمیر میں قانونی رکاوٹ پیدا ہوئی۔ مقدمے میں فریق بنائے گئے زوار عبدالستار درس اور نیاز حسین لغاری کی جانب سے سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ عبادالحسنین رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش ہوتے رہے اور روضۂ اطہر کی تعمیر سے متعلق مؤقف کو مضبوط انداز میں فاضل عدالت کے سامنے پیش کیا۔

سال 2025ء کے آغاز میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دائرکی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔گئی درخواست خارج کرکے روضہء اطہر کی تعمیر شروع کرنے کے احکامات جاری کیئے جس کے بعد روضۂ اطہر کی

عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حرمِ اطہر کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی گئی۔ منصوبے کے دوران سامنے آنے والی مختلف انتظامی اور دیگر رکاوٹوں کو بھی مرحلہ وار دور کیا گیا اور تعمیراتی سرگرمیاں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔

اب روضۂ اطہر معصومۂ سندھ سیدہ خدیجہ ماہم بنتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے حرمِ اطہر کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل کے قریب پہنچ رہی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف روضۂ اطہر کو ایک باقاعدہ اور شایانِ شان حرم کی شکل ملے گی بلکہ یہاں آنے والے زائرین کے لیے بھی بہتر سہولیات و منظم انتظامات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان1 گھنٹہ ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان1 گھنٹہ ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان2 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان2 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

gold-prices gold-prices
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 5 روز کی مسلسل کمی کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل...

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین8 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Trending