Connect with us

پاکستان

اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو میں سٹوڈنٹس کونسل کی تقریب حلف برداری

oath cermony

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں سٹوڈنٹس کونسل 2026-27 کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں نومنتخب صدر نمرہ فرمان سمیت مرکزی کونسل، ہیڈ گرلز، مختلف سوسائٹیز کے عہدیداران اور کلاس نمائندگان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رابعہ نسیم فاروقی تھیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامتِ تعلیم جاوید اقبال مرزا نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی نظامتِ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور کونسل اراکین کے والدین بھی شریک ہوئے۔

پرنسپل پروفیسر عالیہ دررانی نے اپنے خطاب میں نومنتخب کونسل کو مبارک باد دیتے ہوئے قیادت، ذمہ داری، نظم و ضبط، دیانت داری اور خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کالج کی تعلیمی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس سی سطح پر کالج کا نتیجہ 100 فیصد رہا، جبکہ ایچ ایس ایس سی اور بی ایس کی سطح پر بھی طالبات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

مہمانِ اعزاز جاوید اقبال مرزا نے نومنتخب کونسل اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قیادت ایک ذمہ داری ہے اور عہدیداران کو ادارے کی اقدار، وقار اور روایات کو برقرار رکھنا چاہیے۔

مہمانِ خصوصی رابعہ نسیم فاروقی نے نومنتخب اراکین کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں دیانت داری، خدمت، عاجزی اور نظم و ضبط کو اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے مثبت رول ماڈل بنیں اور مستقبل کی ذمہ دار قیادت کے لیے خود کو تیار کریں۔

نومنتخب صدر نمرہ فرمان نے اساتذہ اور طالبات کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعاون اور جدت کے ذریعے کونسل کی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں سابق صدر سٹوڈنٹس کونسل ایمان عامر نے نئی صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ شمع کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب کا اختتام فوٹو سیشن اور قومی ترانے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد مہمانوں اور والدین کے لیے کالج لان میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...

sparco sparco
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی،چیئرمین سپارکو

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا...

Police-India Police-India
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جنس تبدیلی کی مخالفت، بیٹے نے چیٹ جی پی ٹی سے معلومات لے کر ماں کو قتل کردیا

لکھنؤ (صداۓ سچ نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاندانی تنازع اور جنس کی تبدیلی کی...

mental-health mental-health
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہے، وزیر مملکت مختار برتھ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کی اختتامی تقریب سے...

oath cermony oath cermony
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو میں سٹوڈنٹس کونسل کی تقریب حلف برداری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں سٹوڈنٹس کونسل 2026-27 کی تقریب...

Ishaq Dar Ishaq Dar
پاکستان4 گھنٹے ago

آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مکہ...

sherry-rehman sherry-rehman
پاکستان8 گھنٹے ago

یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم  کرنا ہوگا ، شیری رحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان8 گھنٹے ago

حکومت، اپوزیشن مذاکرات: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات حکومت کی خواہش پر شروع ہوئے ہیں، لانگ...

UK-&-PAK UK-&-PAK
پاکستان8 گھنٹے ago

پاکستان اور برطانیہ کا معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور برطانیہ نے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق...

inflation rate inflation rate
پاکستان8 گھنٹے ago

ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنےکی شرح 11.53 فیصد پرپہنچ گئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ...

Trending