پاکستان
منشیات فروشی میں سہولت کاری کا کیس، 2 گواہوں نے انمول عرف پنکی کو شناخت کر لیا
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی پراسیکیوشن کے دو گواہوں نے منشیات فروشی میں سہولت کاری کے کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو شناخت کرلیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوشن کے 2 گواہوں نے ملزمہ کو شناخت کرلیا، گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف اور تفتیشی افسر منصور شامل ہیں۔
لیڈی کانسٹیبل سونیا نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کہا کہ دو گواہوں نےملزمہ کو شناخت کیا ہے، سی ڈی آر ثابت کرتا ہے کہ ملزمہ منشیات فروشوں سے رابطے میں تھی۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا ملزمان انمول عرف پنکی کی دی ہوئی لوکیشن پر منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمہ کے خلاف 2018 میں سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

