تازہ ترین
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا، محسن رضائی
تہران (صداۓ سچ نیوز) اٍیرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں کہا کہ جب تک امریکا اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات نہیں کرتا،کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اعتماد سازی کے لیے امریکا کو ایران کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد سے اقدامات کا آغاز کرنا ہوگا۔
محسن رضائی اس سے قبل بھی ایران کے افزودہ جوہری مواد کو قومی اثاثہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مواد کو ملک کے اندر استعمال کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے،جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، واشنگٹن ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھے گا۔
امریکی وزیرِخارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور تہران پر زور دیا ہے کہ وہ یہ حملے بند کرے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

