Connect with us

تازہ ترین

جے ڈی وینس کا خط مثبت پیشرفت ہے، فی الحال امریکی حکام کے ساتھ ملاقات زیرِ غور نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

Abbas araqchi

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی کوشش ایک مثبت قدم ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط کا اعلیٰ سطح کے  اجلاسوں میں بغور جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ ’امریکی فریق کی جانب سے وسیع تر سطح پر بات چیت اور مفاہمت کے دروازے کھولنے کی کوشش ایک مثبت پیشرفت ہے‘۔ 

تاہم انہوں نے خبردار بھی کیا کہ ’اگر اس خط کو بھیجنے کا واشنگٹن کا مقصد کوئی انتشار یا غلط فہمی پیدا کرنا ہے تو یہ اس کی پچھلی غلطیوں میں ایک اور غلطی کا اضافہ ہوگا‘۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ فی الحال امریکی حکام کے ساتھ براہِ راست ملاقاتوں کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ’اس حوالے سے جو کچھ بھی گردش کر رہا ہے، وہ محض میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔ ہمیں فی الحال امریکیوں سے ملنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ہماری شرائط بالکل واضح ہیں اور ثالث ان شرائط کے حوالے سے اپنی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ ایرانی شرائط کے پورے ہونے پر منحصر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ ثالثوں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن پر اس وقت غور کیا جا رہا ہے۔ 

عباس عراقچی نے یہ بھی بتایا کہ ایک اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد ثالثوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے قطر روانہ ہو گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Federal-Constitutional-Court Federal-Constitutional-Court
پاکستان2 گھنٹے ago

حتمی عدالتی فیصلوں پر دوبارہ مقدمہ بازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وفاقی آئینی عدالت

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ حتمی عدالتی فیصلوں پر دوبارہ مقدمہ بازی کی اجازت...

imran-khan-bushra-nikah-case imran-khan-bushra-nikah-case
پاکستان2 گھنٹے ago

پمز کی میڈیکل ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی...

Iranian Military Iranian Military
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی صدر نے ایران کیخلاف نئی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوجائے گا، ترجمان ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے...

Abbas araqchi Abbas araqchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جے ڈی وینس کا خط مثبت پیشرفت ہے، فی الحال امریکی حکام کے ساتھ ملاقات زیرِ غور نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ بات چیت شروع...

uae-gold-rate uae-gold-rate
پاکستان4 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

taxila taxila
پاکستان4 گھنٹے ago

ٹیکسلا: پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

ٹیکسلا واکینٹ (بیورو چیف مشتاق حسین نقوی + سید ہادی عمران نمائندہ خصوصی) ٹیکسلا خانپور روڈ گانگو چک پوسٹ کے...

Iran’s Supreme Leader Iran’s Supreme Leader
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایرانی سپریم لیڈر کا فوج کو دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اوربھرپور جواب دینے کا حکم، خبرایجنسی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے فوج کو دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری...

US-Iran Agreement. US-Iran Agreement.
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا ایران معاہدے کی راہ ہموار کرنے کیلئے آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے آج...

us-iran us-iran
برطانیہ اور یورپ11 گھنٹے ago

ایران امریکا جنگ یورپ پر بھاری، اربوں ڈالر کے اضافی اخراجات کا سامنا

ایران امریکا تنازع کے اثرات یورپی معیشت پر بھی پڑنے لگے،گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران یورپ کو 112 ارب ڈالر...

Saudi Arabia Oil Saudi Arabia Oil
پاکستان11 گھنٹے ago

پاکستان میں سعودیہ کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت ملک میں تجارتی...

Trending