پاکستان
سابق انٹرنیشنل کرکٹر یاسر عرفات کا گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، راجہ ہارون حفیظ اور سید شجر عباس کی کاوشوں کو خراجِ تحسین
گوجر خان (صدائے سچ نیوز) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور کوچ یاسر عرفات نے سوار محمد حسین شہید اسٹیڈیم گوجر خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکلز کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ تربیتی سیشن میں حصہ لیا اور کرکٹ کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔
انہوں نے اکیڈمی کے قیام اور نوجوانوں کو مفت جدید کرکٹ تربیت فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے مقامی ٹیلنٹ کے فروغ اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔
اس موقع پر گوجر خان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات سید شبر عباس ایڈووکیٹ، سید شبیر عباس، راجہ مامون حفیظ، ڈاکٹر سید غلام عباس، خواجہ حمید الدین، حافظ رضوان روزی، سید غالب حسین شاہ، راجہ مزمل، چوہدری ذاکر، راجہ اسد علی، راجہ غفران، خرم رزاق، زبیر قریشی اور خواجہ مظہر سمیت دیگر شخصیات نے یاسر عرفات کا پرتپاک استقبال کیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر عرفات نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور رکھ کر کھیلوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔






سوشل میڈیا پر غیر ضروری وقت صرف کرنے کے بجائے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی جیسے منصوبے مقامی ٹیلنٹ کو تلاش کرنے، اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت منوانے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اکیڈمی کے بانیان راجہ ہارون حفیظ اور سید شجر عباس کی کاوشوں کو گوجر خان کے نوجوانوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ ملک میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تیاری میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام تقریباً ڈیڑھ سال قبل برطانیہ کی معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت راجہ ہارون حفیظ اور چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیونٹی (OPC)
سید شجر عباس کی مشترکہ کاوشوں سے عمل میں لایا گیا تھا۔ دونوں شخصیات نے اپنے آبائی علاقے سے محبت اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے جذبے کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا، تاکہ گوجر خان کے نوجوانوں کو اپنے ہی شہر میں معیاری کرکٹ تربیت، جدید سہولیات اور مفت کوچنگ کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور وہ مستقبل میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔
اکیڈمی کے قیام، انتظامی امور اور اس مشن کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں راجہ مامون حفیظ، خرم رزاق، زبیر قریشی، مرزا راشد، حافظ رضوان روزی، راجہ اسد علی، راجہ غفران اور علی خان سمیت دیگر ساتھیوں کی خدمات بھی قابلِ ذکر ہیں۔ اسی طرح گراؤنڈ انتظامیہ میں راجہ سعید اصغر، خواجہ حمید الدین، مرزا راشد اور راجہ سہیل کیانی سمیت دیگر افراد نے بھی کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے گوجر خان کے نوجوانوں کو جدید کرکٹ کی تربیت، مفت کوچنگ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ یہاں کے باصلاحیت نوجوان مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔
گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کا قیام اس حقیقت کی عملی مثال ہے کہ اگر نوجوانوں کو مقامی سطح پر مناسب مواقع، جدید سہولیات اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جائے تو چھوٹے شہروں سے بھی مستقبل کے بہترین قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز سامنے آ سکتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

