تازہ ترین
بھارت میں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا مارچ، نئی دہلی میں سکیورٹی سخت
نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمہوریت بچاؤ احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتیں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف کانگریس رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں نئی دہلی میں احتجاجی مارچ کررہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق احتجاجی ریلی نئی دہلی کے وسطی علاقے سے رام لیلا میدان پہنچے گی جبکہ ریلی میں اپوزیشن جماعتیں، طلبہ تنظیمیں اور نوجوانوں شریک ہوں گے۔
بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاجی ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، ریلی پہنچنے کے بعد رام لیلا میدان میں اپوزیشن کا جلسہ ہوگا۔
دوسری جانب اپوزیشن کے احتجاج سے قبل نئی دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، لاٹھیوں اور ڈھالوں سے لیس بڑی تعداد میں بھارتی سکیورٹی اہلکار رام لیلا میدان کے اطراف تعینات کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ریلی میں بھارتی چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

