Connect with us

پاکستان

پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا

patrol

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا۔

صارفین پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم کرنے کے لیےحکومت نے اقدامات شروع کردیے،پیٹرولیم ڈویژن نے آئل ریفائنریز کے لیے قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا جاری کردیا،جس کے تحت ریفائنریز بھی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں فی لیٹر حصہ ڈالیں گی۔

ذرائع کےمطابق درآمدی کارگو پر ایکسیڈینٹل چارجزمارچ سے پہلےکی سطح پر مقرر ہوں گے اور اس سے حاصل ہونے والی بچت پیٹرولیم لیوی کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی،ریفائنری ذرائع کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے،تاہم ریفائنریز کو فی لیٹر 30 روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔

نئےفارمولے کےتحت پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت پر ہوگا، اصل درآمدی لاگت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں آخری کارگو کا پریمیم اور اضافی اخراجات استعمال کیےجاسکیں گے،آئل ریفائنریز آئندہ 30 روز تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 7 مارچ 2026 کی سطح پرمقررکرسکیں گی،پریمیم، اضافی اخراجات اورکسٹمز ڈیوٹی بھی اسی سطح پر برقرار رکھنے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کےمطابق درآمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کے فرق کی رقم ریفائنریز کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کرانا ہوگی،لیوی میں ردوبدل کا فائدہ صرف پیٹرول صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے تمام آئل ریفائنریز کوخطوط ارسال کرتےہوئےروزانہ پیٹرول کی فروخت کی تفصیلات اوگرا اورپیٹرولیم ڈویژن کو فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے،فروخت کی رپورٹس کےساتھ سی پی آرز اور چالان بھی جمع کرانا ہوں گے،اوگرا اورپیٹرولیم ڈویژن اضافی لیوی کی ادائیگیوں اور حسابات کی تصدیق کریں گے۔

دوسری جانب ریفائنری ذرائع نے حکومتی فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی کے لیے خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Qatar-mediators Qatar-mediators
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز، دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ نئی جنگ روکنے اور خطےمیں کشیدگی کم کرنے کے لیے...

Indian Opposition Alliance Indian Opposition Alliance
تازہ ترین2 گھنٹے ago

بھارت میں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا مارچ، نئی دہلی میں سکیورٹی سخت

نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمہوریت بچاؤ...

patrol patrol
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، حکومت نے نیا...

Yasir Arafat Yasir Arafat
پاکستان3 گھنٹے ago

سابق انٹرنیشنل کرکٹر یاسر عرفات کا گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، راجہ ہارون حفیظ اور سید شجر عباس کی کاوشوں کو خراجِ تحسین

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور کوچ یاسر عرفات نے سوار محمد حسین شہید اسٹیڈیم...

US Iran US Iran
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کی۔ امریکی اخبار...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کی خیبرپختونخوا (کے پی) میں 13سالہ کارکردگی پر...

Protests Across Europe Protests Across Europe
برطانیہ اور یورپ6 گھنٹے ago

یورپ میں مہنگائی، حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج، فرانس اور جرمنی میں بڑے مظاہرے

یورپ میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق  فرانس...

Air Quality in Central Punjab Air Quality in Central Punjab
پاکستان6 گھنٹے ago

وسطی پنجاب کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار

عالمی ویب سائٹ نے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دے...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران میں ایک یا دو جوہری مقامات اب بھی باقی ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی،امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ایک یا دو جوہری مقامات اب بھی...

Protests in Israel Protests in Israel
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اسرائیل میں احتجاج، عوام کا اپوزیشن لیڈر سے عرب جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے کا مطالبہ

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں انتخابات کے بعد تل ابیب میں مظاہرین نے عرب جماعتوں کو شامل کرکے...

Trending